عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ایئر انڈیا ایکسپریس 23 مارچ سے ہنڈن، غازی آباد اور جموں کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پر پوسٹ کیا’’سفر کی آسانی اور نسبتاً معاشی کرایہ کے لیے، خاص طور پر جموں اور این سی آر دہلی کے جنوبی حصوں جیسے نوئیڈا وغیرہ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے، 23 مارچ 2025 سے ایک ایئر انڈیا ایکسپریس پرواز روزانہ (ہفتہ کے علاوہ) ہنڈن، غازی آباد ہوائی اڈے اور جموں کے درمیان چلائے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہا “جموں میں 11:30 بجے آمد۔ جموں سے ہنڈن کے لیے روانگی دوپہر 1:00بجے ہوگی۔قبل ازیں 8مارچ کو مرکزی وزیر نے مطلع کیا کہ شہری ہوابازی کے حکام نے مسافروں بالخصوص سرکاری افسران اور تاجروں کو راحت پہنچانے کے مقصد سے یکم اپریل سے جموں تا سری نگر صبح کی پرواز شروع کرنے پر اتفاق کیا۔