Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہند-بحرالکاہل ممالک کے فوجی سربراہاں کی کانفرنس پیچیدہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت :راج ناتھ سنگھ

Mir Ajaz
Last updated: September 27, 2023 1:08 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ہند-بحرالکاہل خطے کے پیچیدہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک خوشحال، محفوظ اور جامع مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔مسٹر سنگھ کل یہاں ہند، بحرالکاہل خطے کے ممالک کے آرمی چیفس کی 13ویں دو سالہ کانفرنس میں افتتاحی خطاب کررہے تھے ۔ ہندوستانی فوج اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر اس سہ روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور امریکی فوج کے سربراہ، 20 ممالک کے سربراہان اور فوج کے سربراہان نے شرکت کی۔

 

جس میں 35 ممالک کے نمائندے موجود تھے ۔وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہند-بحرالکاہل صرف ایک سمندری خطہ نہیں ہے بلکہ ایک مکمل جیو اسٹریٹجک خطہ ہے جسے سرحدی تنازعات اور بحری قزاقی سمیت سیکورٹی چیلنجوں کے پیچیدہ ماحولیاتی نظام کا سامنا ہے ۔ اس نظام میں عالمی واقعات، معاشی حالات، لوگوں کے خیالات، موسم اور زندگی کے دیگر تمام پہلو شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ عالمی مسائل ہر ایک کو متاثر کرتے ہیں اور کوئی بھی ملک ان چیلنجز کو اکیلا حل نہیں کر سکتا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے وسیع تر بین الاقوامی برادری کے ساتھ آنے کی ضرورت پر زور دیا اور خدشات کو دور کرنے کے لیے سفارت کاری، بین الاقوامی تنظیموں اور معاہدوں کے ذریعے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندر کے قانون 1982 کو بنیاد بنا کر حل کیا جا سکتا ہے ۔وزیر دفاع نے ہندوستان کے اس موقف کو دہرایا کہ وہ مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کے لیے آزاد، کھلے ، جامع اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے حق میں ہے ۔ ‘پڑوسی سب سے پہلے ‘ کے ہندوستان کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا “انڈو پیسفک کے ساتھ ہمارے تعلقات پانچ ‘S’ احترام، بات چیت، تعاون، امن اور خوشحالی پر مبنی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ مضبوط فوجی اشتراک قائم کرنے کی ہندوستان کی کوششیں نہ صرف قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بلکہ سب کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔ آب و ہوا کی تبدیلی جیسے سب سے سنگین عالمی چیلنج کے سامنے بھی ہندوستانی مسلح افواج کسی بھی مصیبت کے وقت احساس ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ سب سے پہلے تیار رہتی ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025
برصغیرتازہ ترین

21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?