سرینگر//دیوالی کے موقعہ پر جموں کشمیر میںلائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستانی افواج نے آپس میں مٹھیائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔کنٹرول لائن پر اوڑی کے کمان پل اور کرناہ کے ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹوں پر طرفین کے درمیان فلیگ میٹنگوں کا انعقاد ہوا جس کے بعد دونوں طرف کے فیلڈ کمانڈروں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھیائیوں کا تبادلہ کیا۔اسی طرح کی صورتحال جموں میںبین الاقوامی سرحد پر بھی کئی مقامات پر پیش آئی۔سانبہ، ارنیہ، آر ایس پورہ، نکو وال، اکھنور،اوکٹرائے، چملیال، بلے چک اورچناز کے مقامات پر طرفین نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوںکا اظہار کیا۔معلوم رہے کہ ہند وپاک حکومتوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کے10 ماہ مکمل ہو چکے ہیں اور سرحدی علاقوں میںرونقیں لوٹ آئی ہیں۔پچھلے 10 ماہ سے کوئی گولہ باری نہیں ہوئی اور لوگ امن سے رہ رہے ہیں۔