جموں//ہندوستان نرمان دل کے جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار سوشیل سودن نے بدھ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی زندگی کو خطرہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ اُسے اور اسکے اہل خانہ کو حزب المجاہدین کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ 2018میں اسکے آبائی گائوں سندر بنی میں درجنوں ملی ٹینٹوں کو گھومتے دیکھا گیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان ملی ٹینٹوں میں سے کل چار ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا تھا ۔اور بتایا کہ اخبارات کی رپورٹ کے مطابق وہ ملی ٹینٹ کسی ہندو لیڈر کو ہلاک کرنے کے لئے آئے تھے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقتاً فوقتاً دھمکیاں جاری کرنے کا مقصد خطہ میںکام کر رہے ہندو کو کمزور بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انہوںنے پہلے ہی ڈی جی پی اور وزیر داخلہ کے ساتھ اُٹھایا ہے لیکن تا دم کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے سرکار سیاپنے اور اپنے اہل خانہ کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔دل کے سنٹرک مبصر مہنت رامیشور داس نے تمام سیاسی پارٹیوں خصوصاً بی جے پی پر ووٹ بینک کیلئے عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا ۔انہو ںنے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ریاست اور مرکزی یونٹ نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔