نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے پیر کو کہا کہ ملک میں دنیا میں کہیں بھی زیادہ”تمام اقلیتی گروہ” محفوظ ہیں۔رائے نے یہ بات یہاں بہار بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا”تمام اقلیتی گروہ، دنیا کی کسی بھی جگہ سے زیادہ محفوظ ہیں۔ میں یہ بات تمام ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں۔
انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کے بارے میں کہا کہ یہ خوشامد کی سیاست ہی ہے جس نے ملک کو تقسیم کیا تھا”۔انہوں نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر “بھارت جوڑو یاترا” کے ایک حصے کے طور پر دی گئی تقریروں کے دوران مسلح افواج کو کمزور کرنے کا بھی الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ “چین اور پاکستان جیسے دشمن پڑوسیوں کو احساس ہو گیا ہے کہ یہ 1960 کی دہائی کا ہندوستان نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کوئی طاقت ہمارے ساتھ جنگ کرنے کی ہمت نہیں کرے گی۔ جنگ ہوئی تو بھی نتیجہ بھارت کے حق میں ہی نکلے گا۔رائے نے یہ بھی الزام لگایا کہ کمار “بہار میں جاری ملک مخالف سرگرمیوں” پر نرم رویہ اپنائے ہوئے ہیں اور اپنی بات کو مضبوط کرنے کے لیے اسکول کے امتحان کے سوالیہ پرچے میں کشمیر کو ایک الگ ملک کے طور پر ذکر کرنے کی مثال پیش کی۔