Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹوئنٹی 20بلاک بسٹر ہوگا

Last updated: June 19, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

 بنگلورو//پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اتوار کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ بلاک بسٹر ہوگا۔ جنوبی افریقہ نے دہلی اور کٹک میں پہلے دو میچ آسانی سے جیتے لیکن ہندوستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے وشاکھاپٹنم اور راجکوٹ میں اگلے دو میچ جیت کر سیریز برابر کر دی۔ راجکوٹ میں چوتھے میچ میں، ہندوستان نے جنوبی افریقہ پر رنوں کے لحاظ سے ٹی20 میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کی۔ راجکوٹ میں پلیئر آف دی میچ رہے دنیش کارتک نے 2006 میں ہندوستان کا پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلاتھا اور انہیں اپنی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل ففٹی بنانے میں 16 سال اور 35 میچ لگے ۔ کارتک نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے تیز 65 رن جوڑے ، جس کی بدولت ایک وقت 13 اوورمیں چار وکٹ کے نقصان پر 81 رن پر لڑکھڑارہی ہندوستانی ٹیم 169 رنز کا چیلنجنگ اسکورکھڑاکیا۔ ہندوستان نے آخری پانچ اووروں میں 73 رنز بنائے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے ٹک نہ سکی اور 87 رنوں پر سمٹ گئی۔ یہ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کا سب سے کم اسکور تھا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف 13 رنز میں گنوا دیں۔ بھارت کے لیے اویش خان بہترین بولر رہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 18 رن دے کر چار وکٹ لیا۔ انہوں نے اپنے تیسرے اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان رشبھ پنت کی فارم ہندوستان کے فیصلہ کن کے سامنے واحد تشویش ہے ۔ یہ سیریز کپتان رشبھ پنت کے لیے کچھ خاص نہیں رہی۔ وہ رن تو بنا نہیں رہے ہیں جبکہ ایک ہی طریقے سے آوٹ ہورہے ہیں۔ پچھلی چار اننگز میں سے تین میں وہ ایسی گیندوں پر آؤٹ ہوئے جو آسانی سے وائیڈ ہو سکتی تھیں۔ وہ آف اسٹمپ سے بہت باہر جانے والی گیندوں کو زبردستی مارنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی وکٹ گنوابیٹھتے ہیں۔ چوتھے میچ میں، وہ کیشو مہاراج کی وائیڈ لائن کے باہرجاتی ہوئی فل گیند کو سوئپ کرنے گئے ، باہری کنارا لگا اورشارٹ تھرڈ مین پر ڈوین پریٹوریئس کے لئے یہ آسان کیچ تھا۔  پنت نے میچ کے بعد کہا، ‘‘ہم نے اچھا کھیلنے اور پلان پر عمل کرنے کی بات کی تھی اور ہم نے ایسا ہی کیا۔ آخری میچ میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ میں اپنے کھیل میں کچھ تبدیلیاں کر سکتا ہوں لیکن میں زیادہ سوچتانہیں۔ بنگلورو میں، ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اورسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ جنوبی افریقہ کے نائب کپتان کیشو مہاراج نے کہا، ‘‘آخری پانچ اووروں میں ہم نے زیادہ رن لٹائے ۔ بلے بازی کے دوران پاورپلے میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اورہم پیچھے ہٹ گئے ۔ اتوار کو ایک اہم میچ ہوگا اور ہمیں بہتر کرنا ہوگا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?