یو این آئی
نئی دہلی//بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی چیٔرپرسن اور تنزانیہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر تولیہ ایکسن نے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت کی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ملاقات کی ۔ اوم برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ایکسن کے دورے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ اوم برلا نے کہا کہ پارلیمانی وفود کا باقاعدہ تبادلہ اور مشترکہ مفادات پر مسلسل بات چیت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر جمہوری اداروں کی مدد کے لیے پارلیمانی مطالعات، تربیت اور صلاحیت سازی میں اضافے کے لیے علاقائی تربیتی مراکز کے قیام کی تجویز بھی پیش کی اور اس مقصد کے لیے علاقائی تربیتی مرکز کے طور پرپرائڈ کی خدمات پیش کیں۔لوک سبھا کے اسپیکر نے بطورآئی پی یو صدر ڈاکٹر ایکسن کے کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ آئی پی یو کے ذریعے ہم دنیا بھر میں جمہوری اداروں کو زیادہ بامعنی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ انہوں نے عالمی پارلیمانوں کو جوڑنے اور بہترین طریقوں کو بانٹنے کی ضرورت پر زور دیا، جو ایک مثالی پارلیمانی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ابتداء میںاوم برلا نے ہندوستانی پارلیمنٹ اور ہندوستانی عوام کی جانب سے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔