یو این آئی
دبئی/ /ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں جمعہ کو عمان کا مقابلہ کرے گی۔ عمان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے جبکہ ہندوستان نے اپنے دونوں میچوں میں بڑی جیت درج کی ہے ۔ تو آئیے اس میچ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون اور پچ رپورٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ پہلے دو میچوں میں شاندار فتوحات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنا چاہے گی۔ جسپریت بمراہ کو اس میچ میں آرام دیا جا سکتا ہے ۔ ان کی جگہ ارشدیپ سنگھ کھیل سکتے ہیں۔ ہندوستان کا ممکنہ اسکواڈ: ابھیشیک شرما، شوبمن گل، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے ، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، اور ورون چکرورتی۔