نئی دہلی// ہندوستانی سینئر مرد ہاکی ٹیم سال 2017 کا اختتام دنیا کی چھٹے نمبر پر جبکہ خاتون ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ کی رینکنگ میں 10 ویں پائیدان پر رہ کر کریں گی۔بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے بدھ کو خاتون اور مردکے زمرے کی رینکنگ کا اعلان کیا۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے اس سال کا آغاز چھٹی رینکنگ سے کیا تھا اورٹیم سال کا اختتام بھی اسی رینکنگ کے ساتھ کرنے جا رہی ہے جبکہ خاتون ہاکی ٹیم نے اپنی رینکنگ میں اصلاح کیا ہے ۔ ہندوستانی خواتین دو مقام کی چھلانگ کے ساتھ سال کا اختتام دنیا کی 10 ویں نمبر کی ٹیم کے ساتھ کریں گی۔ بھونیشور میں ہاکی ورلڈ لیگ فائنل میں مرد ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی اور اس نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا لیکن وہ اس کے باوجود رینکنگ میں کوئی بہتری حاصل نہیں کر سکی۔ ہندوستان کے 1566 ریٹنگ پوائنٹس ہیں لیکن وہ پانچویں نمبر کی جرمنی کو پیچھے نہیں کر سکا جس کے 1680 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔دوسری طرف ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم نے سال کی شروعات12 ویں نمبر سے کی تھی اور سال کے آخر تک اس نے ایف آئی ایچ کی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن میں دو پائیدان کا اصلاح کیا ہے ۔ خاتون ٹیم نے گزشتہ ماہ ایشیا کپ خطاب جیتا تھا اور اسپین اور جاپان کو پیچھے چھوڑا ہے ۔ مردہاکی رینکنگ میں ریو اولمپکس 2016 کے بعد سے پہلی بار، آسٹریلیا نے پھر اپنا سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔اس نے اولمپک طلائی فاتح اور ایف آئی ایچ فائنل سے پہلے تک نمبر ون ارجنٹینا کو پیچھے کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم اولمپکس سے پہلے تک نمبر ون پر تھی۔ وہ جنوری 2014 سے ہی چوٹی رینکنگ پر تھی۔. بھونیشور میں ورلڈ لیگ فائنل فاتح بننے کی بدولت آسٹریلوی ٹیم کو واپس اس کی جگہ مل گئی ہے ۔ بیلجئیم، ہالینڈ اور جرمنی کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ پہلے کی طرح تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔ مرد رینکنگ میں دنیا کی جن باقی ٹیموں کو فائدہ پہنچا ہے ان میں اسپین ایک جگہ اٹھ کر آٹھویں نمبر پر پہنچی ہے ۔ اس نے نیوزی لینڈ کو پیچھے کیا ہے ۔ ایف آئی ایچ خواتین رینکنگ میں ہالینڈ چوٹی پر برقرار ہے جس نے سینٹیل ہومز ورلڈ لیگ فائنل کا خطاب جیتا ہے ۔ انگلینڈ اور ارجنٹینا دوسرے اور تیسرے مقام پر برقرار ہیں۔ نیوزی لینڈ نے گزشتہ ماہ ٹورنامنٹ میں نقرئی جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا کوالیفائی نہیں کر سکا جس سے کیوی ٹیم چوتھی رینکنگ پر پہنچ گئی ہے ۔