سری نگر//ہندواڑہ میں ہٹ اینڈ رن کیس میں زخمی ایک پولیس اہلکار نے اتوار کی صبح یہاں کے ایک ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکار خورشید احمد ملک ولد عبدالاحد ملک ساکن ہنگہ ماور 18 مارچ کو ہندواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سے وہ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں داخل تھا، تاہم آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس درج ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔