کپوارہ //پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دیگرسیکورٹی فورسز کے اشتراک سے ہندوارہ میں البدرنامی جنگجو تنظیم کے ایک نیٹ ورک کاپتہ لگاکر2مقامی جنگجوئوں اور انکے3معاونین کو گرفتار کر کے انکی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارودبر آمد کیا۔پولیس کے مطابق جنگجوئوں اوراُن کے کچھ اعانت کاروں کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر32 آر آر اور 92 بٹالین سی آر پی ایف کے اہلکاروں کیساتھ پولیس نے مشترکہ بارہمولہ ہندوارہ روڑ پر کچلو کراسنگ پر ایک ناکہ لگایا۔اس دوران وہاں سے ایک موٹر سائیکل کا گذر ہوا جس پر سوار 3 مشتبہ افراد فورسز کی ناکہ پورٹی دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی اہلکاروںنے انہیں پکڑ لیا۔ گرفتار افراد نے اپنی شناخت محمد یاسین راتھر ولد محمد اکبر، شوکت احمد گنائی ولد ثنااللہ گنائی، غلام نبی راتھر ولد ولی محمد ساکنان کچھلو قاضی آباد بتائی۔ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود اور عسکری تنظیم البدر کا لیٹر پیڈ برآمد ہوا۔مزید پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ تینوں البدر کے معاونت کار ہیں۔گرفتاربالائی زمین کارکن سرگرم جنگجوئوںکو مدد و اعانت کے علاوہ خوراک اور پناہ فراہم کرتے تھے،اور تینوں البدرکے لئے (بالائی سطح ورکر) نیٹ ورک بنانے میں بھی مدد فراہم کررہے تھے۔اس مناسبت سے پولیس تھانہ کرالہ گنڈہندوارہ میں ایف آئی آرزیرنمبر20/2021کے تحت مختلف دفعات کی روشنی میں کیس درج کیا گیااور تحقیقات شروع کی گئی۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش گرفتار افراد نے بتایا کہ ان کے بارے میں جاننے والے2دیگر افراد حال ہی میں جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں اور ہندوارہ کے علاقے میں سرگرم عمل ہیں۔اس کے بعد ہندوارہ پولیس نے 21 آر آر کے ساتھ مل کر بدرکلی کے جنگلاتی علاقے میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مذکورہ2 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ان کی شناخت سلیم یوسف راتھر ولد محمد یوسف اور اخلاق شیخ ولد امتیاز احمد شیخ ساکنان وترگام رفیع آبادبارہمولہ کے بطور ہوئی۔دونوں نے حال ہی میں جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ علاقے میں تشدد برپا کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی تنصیبات، پنچوں، سرپنچوں اور دیگر لوگوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔انہیں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ادھر فوج وپولیس نے ضلع پلوامہ کے کمرازی پورہ گائوں میں ایک زیرزمین بارودی سرنگ برآمد کی ۔ فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں جانکاری دی گئی کہ مشتبہ جنگجوئوںنے کمرازی پورہ پکھر پورہ گائوں میں ایک باغ میں بارودی سرنگ چھپارکھی تھی۔ بیان کے مطابق بارودی سرنگ کوپولیس کی موجودگی میں فوج کی53آرآرنے برآمد کیا۔فوج نے بتایاکہ جنگجو ئوں نے یہ بارودی سرنگ کسی جگہ نصب کرنے کیلئے میوہ باغ میںچھپارکھی تھی لیکن اس کوبرآمد کرکے جنگجوئوں کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا۔