اشرف چراغ
کپوارہ// ہندوارہ میں پولیس نے ملی ٹنٹوں کے 3ساتھیو ں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ۔پولیس بیان کے مطابق پولیس ،فوج اور سی آر پی اہلکارو ں نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران ایک مصدقہ اطلاع پر قلم آباد کے علاقہ وجیہامہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔تلاشی کاروائی کے دوران پاکستان میں مقیم ملی ٹنٹ کے 3ساتھیو ں کو گرفتار کیا گیا ۔جن کی شناخت محمداقبال پنڈت ولد شریف الدین پنڈت ،سجاد احمدشاہ ولد بشیر احمد اور اشفاق احمد ملک ولد شبیر احمد کے بطور ہوئی ۔پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کادعویٰ کیا ،جس میں 1پستول ،1پستول میگزین ،7.62ملی میٹر گولہ بارود کے 20روانڈ ،11مخالف پوسٹر شامل ہیں ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 30/2025 تحت انسدادغیرقانونی سرگرمیوں قانون پولیس تھانہ قلم آباد میں درج کیا اورمزید تحقیقات شروع کی ۔اس سلسلے میں مزید گرفتاریا ں متوقع ہیں ۔