اشرف چراغ
کپوارہ // ہندوارہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ محمد مقبول میر ولد علی محمد میر نے اپنی بیوی پر حملہ کرنے کے لیے تیز دھار چیز کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں لووسہ ماور کے محمد مختار شیخ کی بیٹی مقتولہ نام مخفی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ “پولیس کی ایک ٹیم ضروری تفصیلات جمع کرنے کے لیے موقع پرپہنچ گئی ہے۔پولیس اہلکار نے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایک اہلکار نے کہا، “ہم معاملے کا اچھی طرح سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں مکمل تفصیلات کے ساتھ آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، حالانکہ ابھی تک ہم نے خاتون کے قتل میں شوہر کے قصوروار کا پتہ لگا لیا ہے”۔ مقتولہ کی لاش کو ضلع اسپتال ہندوارہ لایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔مقتولہ کی لواحقین نے ہندوارہ اسپتال کے باہر احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث شوہر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ آج تک کئی مرتبہ ان کی بیٹی کو سسرال میں زد و کوب کیا گیا اور آج تمام حدود کو پار کر کے ان کے شوہر نے ہماری بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا ۔