ہمہامہ میں چوری کا معمہ حل

 سرینگر// ہمہامہ میں رہائشی مکان سے لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات اڑانے والے 3 نقب زنوں کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندرمال مسروقہ سمیت گرفتار کیا ۔ ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے بتایاکہ13 نومبر 2021کے روز پولیس چوکی ہمہامہ میں غلام محی الدین ڈار نامی ایک شہری نے شکایت درج کی کہ ان کے رہائشی مکان سے نقب زنوں نے لاکھوں روپئے مالیت کے طلائی زیورات اْڑا لئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایت درج کرنے کے فوراً بعدپولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 340/2021 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص معراج الدین ڈار کو حراست میں لے کر اْس سے پوچھ تاچھ کی گئی جس نے جرم قبول کیا اور اْس کی نشاندہی پر مزید 2ملزموں توفیق احمد بٹ ساکن ٹینگہ پورہ اور مینامل مشتاق ساکن برزلہ کے بطور ہوئی ہے کو گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ہی گرفتار شدگان کے قبضے سے 7سونے کی انگوٹھیاں، تین بالیاں اور دو پونڈ برآمد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔کے این ایس