Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہماچل اور گروگرام میںبارشوں سے تباہی | بیشتر سڑکیں بند،بجلی اور پانی کی سپلائی کا بحران

Towseef
Last updated: August 12, 2024 10:57 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//زوردار بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں حالات بہت سنگین ہوگئے ہیں۔ پوری ریاست میں 338 سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ ریاستی شاہراہ کے ساتھ ساتھ کئی قومی شاہراہوں کے بند ہوجانے سے آمد و رفت پر زبردست منفی اثر پڑا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے ریاست میں آبی بحران پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی بھی بُری طرح متاثرہو گئی ہے۔ جہاں ایک طرف 116 آبی سپلائی منصوبے متاثر ہیں وہیں سینکڑوں ٹرانسفارمر ٹھپ پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راجدھانی شملہ میں حالات سب سے زیادہ سنگین بنے ہوئے ہیں۔ہماچل پردیش میں 4 قومی شاہراہ بند پڑی ہیں جبکہ شملہ میں 104 اور منڈی میں 71 سڑکوں پر بارش کی وجہ سے آمد و رفت کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔ بند راستوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام کئے جا رہے ہیں یا رُوٹ کو ڈائیورٹ کر اس کے متبادل کی تلاش کی جا رہی ہے۔ راستوں کے بند ہوجانے سے ایچ آر ٹی سی کی بسوں کی آمد و رفت میں بھی رکاوٹ آئی ہے۔ میڈیا کے مطابق شملہ شہر اور اس کے دیہی علاقوں میں کئی بس رُوٹ فیل ہو چکے ہیں اور کئی گاڑیوں کو وقت پر پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ آمد و رفت کی خستہ صورت حال کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ ایچ آر ٹی سی کو بھی زبردست مالی نقصان کا سامنا ہے۔ بجلی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں تاریکی چھا گئی ہے۔دوسری طرف کنور میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے بعد بادل پھٹنے سے ضلع کے ندی نالوں میں زبردست طغیانی ہے۔ یہاں جگہ جگہ لینڈ سلائڈ ہونے سے قومی شاہراہ سمیت رابطہ سڑک منقطع ہوگئے ہیں۔ جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ستلج اور اسپیتی ندی کے سبگن کھاب اور ڈوگری کی پہاڑیوں پر بھی بادل پھٹے ہیں جس سے کھاب اور ڈوگری میں اونچائی والے راستے میں کثیر مقدار میں ملبہ اور پتھر گر گئے ہیں جس سے پوہ کاجا راستہ بُری طرح سے منقطع ہوگیا ہے۔ادھر گرو گرام میں اتوار کو پورے دن بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمائو کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ دہلی گروگرام ایکسپریس وے کے نرسنگھ پور کھنڈ اور بسی اور گولف کورس ایکسٹینشن روڈ کے قریب کے علاقوں میں پانی کا زبردست جمائورہا۔ موسلادھار بارش سے گرو گرام کی سڑکیں پانی جمائو کی وجہ سے تالاب میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔ پیدل چلنے والوں کو گھٹنوں تک پانی سے ہوکر گزرنا پڑ رہا ہے۔
افسران نے بتایا کہ دہلی کی طرف سے قومی شاہراہ 48، نرسنگھ پور چوک، ہیرو ہونڈا چوک، راجیو چوک، واٹیکا چوک، اِفکو چوک، سوہنا روڈ، بسئی، کھانڈسا روڈ اور پٹودی روڈ میں لوگوں کی کافی بھیڑ تھی۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے علاقے میں پانی نکالنے کا کام کیا گیا۔اس وقت پورے ملک میں مانسون کی بارش جاری ہے۔ کئی علاقوں میں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے تو کئی علاقوں میں بارش کے قہر نے لوگوں کے لیے پریشانی کھڑی کردی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل
تازہ ترین
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

فاروق عبداللہ کی وزارت خارجہ سے ایران میں کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل

June 13, 2025
برصغیر

کیلاش مانسروور یاترا | ہندوستان نے دوبارہ شروع کرنے پر چین کی ستائش کی

June 13, 2025
برصغیر

ملک میں کورونا کے موجودہ مریضوں کی تعداد گھٹ کر 7131 ہو گئی

June 13, 2025
برصغیر

فضائیہ کے اپاچے ہیلی کاپٹرکی ایمرجنسی لینڈنگ | پٹھان کوٹ میں افرا تفری کا ماحول

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?