بلال فرقانی
سرینگر// سرینگر کے ٹینگہ پورہ بائی پاس پر واقع ہمالین آٹو موبائلز نے بدھ کو نئی جنریشن نیکسن کار کو بازار میں اتارا گیا۔ اس موقعہ پر منعقدہ تقریب پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر سرینگر فرحانہ اصغر،سپر انٹنڈنٹ آف پولیس نارتھ سرینگر راجہ ضہیب،ایس پی ٹریفک طارق احمد کے علاوہ ہمالین آٹو موبائلز کے تمام منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل منیجر اور کئی مالیاتی اداروں کے افسران موجود تھے۔
تقریب پر نئی نیکس کار کا انتظار کرنے والے خریدار اور آٹو موبائلز کے شوقین کی کافی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب پر شو روم انچارج اور ٹیم لیڈر پیرزادہ عرفان نے کہا کہ نئی نیکسن کار’ایس یو وی‘ ڈائزئن کی گئی ہے اور یہ پیٹرول اور ڈیزل میں دستیاب ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نیکسن 6ائر بیگوں3 پوائنٹ سیٹ بیلٹ خصوصیات اور الیکٹرانک پروگرام سے لیس ہے۔ گاڑی کی قیمت8لاکھ 9ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔