یو این آئی
کلکتہ/ہندوستانی ٹیسٹ کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس اتنے زبردست آل راؤنڈر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کلکتہ ٹیسٹ سے ایک روز قبل گل نے کہا، ”میں خود کو بہت خوش قسمت مانتا ہوں کہ ہمارے تمام آل راؤنڈر بہترین بلے باز بھی ہیں۔ آپ کسی کا بھی ریکارڈ دیکھ لیجیے – چاہے اکشر پٹیل ہو، واشنگٹن سندر یا جڈی بھائی (رویندر جڈیجا)، ان کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں کا ریکارڈ شاندار ہے ، خاص طور پر ہندوساتان میں۔ اس لیے ایک کپتان کے طور پر یہ طے کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ کس کو ٹیم میں شامل کیا جائے اور کس کو نہیں۔”گل نے مزید کہا کہ یہی آل راؤنڈر بطور اسپنر بھی ٹیم کو مضبوط بناتے ہیں۔ ”ایسے وکٹ پر جہاں گیند گھوم رہی ہو، گیند کو ٹرن لینے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ۔ عام طور پر، اگر وکٹ لال مٹی کی نہ ہو، تو گیند کی رفتار کچھ سست ہوتی ہے ۔ ایسے میں اگر گیندباز تیز رفتاری سے گیند ڈالتے ہیں تو بلے باز کے پاس ردِعمل کا وقت کم رہ جاتا ہے ۔ جو گیندیں نہیں گھومتیں، وہ زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہیں کیونکہ وہ گھومتی ہوئی گیندوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آتی ہیں۔”فی الحال ان کے تینوں آل راؤنڈر – رویندر جڈیجا، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل ان تمام پہلوؤں پر پورا اترتے ہیں۔