بلال فرقانی
سرینگر// ہندوستان میں پریمیم، فیشن ایبل، سوئس اور سمارٹ گھڑیوں کیسب سے بڑا انتخاب والے اسٹور ہلیوس انڈیا نے سرینگر میں منگل کو اپنے شو روم کا افتتاح کیا۔ اس اسٹور کا افتتاح نارتھ آئی کیئر ڈویژن کے علاقائی بزنس ہیڈ نرمل لوبو نے کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ٹاٹا گروپ کی طرز کی کمپنی ٹائٹن کی توسیع کے طور پر، ہلیوس لازوال روایت، صداقت اور امید افزا معیار کی نمائندگی کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا ’’ہمارے اعلیٰ پریمیم واچ برانڈز کا مجموعہ کاریگری، منفرد ڈیزائن اور جدت کو قبول کرتا ہے۔