نیوز ڈیسک
بانہال// جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر آج دوپہر سے جاری ہلکی بارش کے باوجود دو طرفہ ٹریفک آمد و رفت بحال ہے اور شاہراہ پر پھنسی مسافر گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے، وہیں چھوٹے پتھر گرآنے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کی نقصان پہنچا۔
ڈی ایس پی ٹی، این ایچ ڈبلیو بانہال اصغر ملک نے کہا،”رومپڑی بانہال پسی کے مقام پر تازہ پتھر نہ گرآنے سے ایک طرفہ ٹریفک بغیر کسی حلل کے جاری ہے”۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح جموں اور سری نگر سے دو طرفہ مسافر گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے اور ٹرک صرف قاضی گنڈ سے چھوڑے جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے مقرر کردہ محدود وقت پر قاضی گنڈ اور ادھم پور سے آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانہال سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر روم پڑی پر سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑا پتھر ہفتہ کی صبح ہٹا دیا گیا ہے اور اس حصے پر ہائی وے کو دو طرفہ بنانے کا کام جاری ہے۔
اس دوران بارش کی وجہ سے پنتھیال لینڈ سلائیڈ علاقہ میں کئی راہگیر گاڑیاں پتھراو¿ سے ٹکرا گئیں، جس سے چند کاروں کے شیشوں کو نقصان پہنچا۔ ان واقعات میں کسی راہ گیر کو نقصان نہیں پہنچا۔