محمد تسکین
بانہال/بدھ کی صبح سے ہی رام بن اور بانہال کے علاقوں میں موسم ابر آلود رہا اور کئی بار ہلکی ہلکی بارشیں بھی ہوئیں تاہم بارشوں کے اس ہلکے پھلکے سلسلے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری رہی ۔ بدھُ کے روز مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی جبکہ مال بردار ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت تھی ۔
ہلکی بارشوں کے باوجود شاہراہ قابل آمدورفت
