سرینگر//شوپیان ہلاکتوں کے خلاف جموں کشمیر پیپلز الائنس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔تنظیم کے سربراہ شیخ عمران کی قیادت میں اس دھرنے میں تنظیمی ذمہ داروں اور نمائندوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میںپلے کارڈس اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں مار دھاڑ اور قتل و غارت گری بند کرانے ،مسئلہ کشمیر کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کیلئے حکومت ہند ،حکومت پاکستان اور کشمیر کی مزاحمتی قیادت (جے آر ایل ) کے مابین فوی مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔مظاہرین نے کہا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں کی بے دردانہ ہلاکتوں ،بین الاقوامی برادری کی خاموشی انتہائی تشویشاک ہے جس کے سبب خطے میں سیاسی غیر یقینیت اور افرا تفری کو بڑھاوا مل رہا ہے ۔مظاہرین نے ہلاکتوں کے جاری سلسلے کو کشمیریوں کی نسل کشی سے تعبیر کیا۔