عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایک ہفتہ طویل برف و باراں کے بعد، اتوار کو موسم میں بہتری آئی۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے کہا کہ اب 25 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔وادی کشمیر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑے پیمانے پر وقفے وقفے سے بارش اور برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کی صبح پانپورمیں 19.5 ملی میٹر، پہلگام میں 19.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 16.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 14.2 ملی میٹر، سری نگر اور قاضی گنڈ میں بالترتیب 11.0 ملی میٹر اور کوکرنا گ میں 11.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلمرگ، پہلگا اور قاضی گنڈ میں بھی اس دوران ہلکی برفباری ہوئی۔قاضی گنڈ اور کوکرناگ کو چھوڑ کر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کے دوران ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا جبکہ وادی کشمیر میں ہفتہ کو دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 12 سلیلیس کم ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17مارچ تک موسم مجموعی طو ر پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کچھ جگہوں پر ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 17سے 21مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ۔