عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اون اور وولن ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے چیئرمین رومیش کھجوریہ نے کہا کہ کشمیر کے ہر گھر سے خوشحالی او ترقی کی لہر دیکھنے کو ملے گی۔ کھجوریہ کپوارہ میںایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔موصوف جموں کشمیر وول اینڈ وولن ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے چیئرمین بھی ہیں ۔وہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پہاڑی قبائلی تحریک کے سربراہ اور قانون ساز کونسل کے سابق رکن سید رفیق شاہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ کھجوریہ نے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی۔