Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

’’ہر کربلا کے بعد‘‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 قاسم آج دس محرم الحرام اپنی خصوصیات و فضائل کے ساتھ اُمت مسلمہ پر جلوہ افگن ہے۔ اسلامی سال کا یہ پہلا مہینہ تاریخی لحاظ سے کئی حوالوں سے یادگار اہمیت کا حامل ہے ۔ دیگر فضائل و خصوصیات کے علاوہ اس ماہ کی ابتداء، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت سے ہوتی ہے اور پھر دس محرم الحرام، نواسۂ رسول ﷺ اور سردارِ نوجونانِ جنت حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا یومِ شہادت ہے۔اسلامی تاریخ کے اس الم ناک سانحے کا اثر جہاں ایک عام مسلمان پر ہوا، وہیں مسلم و غیر مسلم شعراء و ادباء نے روایتی و غیر روایتی انداز میں مرثیے، نوحے، سلام اور نظم و نثر میں شہدائے کربلا ؓاور ان کی قربانیوں کو سلام عقیدت و نذرانہ محبت کے طورپیش کئے ۔ اردو میں مولانا جوہرؔ کا یہ شعر زبان زد عام ہے  ؎
قتلِ حسینؓ اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
 اس شعرمیں ہرکربلا سے ہر شہادت گاہ مراد لے کر قربانی و شہادت کو احیائے اسلام کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ مولانا محمد علی جوہرؔ مسلمانوں کے عظیم رہنما اور تحریکِ آزادی ٔ ہندکے سرگرم لیڈر تھے۔ صحافت او ر اردو ادب سے لگاؤ اور انقلابی سوچ کے سبب انہوں نے بےشمار غزلیں و نظمیں مجاہدانہ رنگ میں لکھیں۔ مذکورہ بالا شعر ُان کی ایک غزل کامقطع ہے۔تاہم اس غزل کا مطلع بھی اردو کے مشہور اشعار میں ایک ہے   ؎
ورِ حیات آئےگا قاتل قضا کے بعد
ہے ابتدا ہماری تری انتہا کے بعد
اس شعر کو اگر شہادتِ حسین رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کے تناظر میں دیکھا جائے تو اسوۂ حسینی ؓ کی ہمہ گیری، آفاقیت،اور بقا کی وجہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہوکر سامنے آ جاتی ہے۔ مولانا جوہر کی اس غزل کے اسی بحرمیں مولانا سیّد نفیس الحسینی شاہ صاحب (نفیس رقم) کی نظم ’’ہر کربلا کے بعد‘‘ہے۔ مولانا کی شخصیت کے کئی پہلو تھے، فنِ خطاطی میں ان کو کمالِ دسترس تھی، ساتھ ہی ساتھ وہ خوش کلام و خوش گلو شاعر اور مرجعِ خلائق شیخِ طریقت بھی تھے۔ سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے محبت و عقیدت ان کے لئے راہِ سلوک و طریقت اختیار کرنے کا مقدمہ اور پیش خیمہ بنی۔(برگ گل ص33)۔اسی جذبۂ عشق و محبت نے ان کے قلم سے ’’کربلا کے بعد‘‘ جیسی ولولہ انگیز نظمیں ہزاروں بندگانِ خدا کی ہدایت و رہنمائی کا ذریعہ بنیں۔ نظم ملاحظ ہو   ؎ 
لایا ہے خون، رنگِ دگر کربلا کے بعد
اونچا ہوا حسینؓ کا سر کربلا کے بعد
پاسِ حرم، لحاظِ نبوت، بقائے دیں
کیا کچھ تھا اس کے پیشِ نظر کربلا کے بعد
اے رہ نوردِ شوق، شہادت ترے نثار
طے ہوگیا ہے تیرا سفر کربلا کے بعد
آباد ہو گیا حرم ربِّ ورسولؐ کا
ویراں ہوا بتول ؓکا گھر کربلا کے بعد
ٹوٹا یزیدیت کی شبِِ تار کا فسوں
آئی حسینیت ؓکی سحر کربلا کے بعد
اک وہ بھی تھے کہ جان سے ہنس کر گزر گئے
اک ہم بھی ہیں کہ چشم ہے تر کربلا کے بعد
جوہرؔ کا شعر صفحۂ ہستی پہ ثبت ہے
پڑھتے ہیں جس کو اہلِ نظر کربلا کے بعد
’’قتل ِحسین ؓاصل میں مَرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد‘‘
قتلِ حسین اصل میں مَرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
برصغیر
گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کی فوری باز آباد کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں
تازہ ترین
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?