سعادت حمیدخان
سلک یعنی ریشم دنیا ایک خاص صنعت مانی جاتی ہے۔یہ صنعت دنیابھرمیں معروف ومشہور ہے۔ریشم ایک طرح کے کیڑے، جسے سلک ورم کے نام سے جاناجاتا ہے،سے حاصل ہوتا ہے۔ریشم کااستعمال سب سے پہلے چینیوں نے شروع کیا۔چینی لوگ سلک ورم یعنی ریشم کے کیڑوں کو پالتے تھے اور ان سے ریشم حاصل کرتے تھے۔چینوں نے ریشم کے کیڑوں سے ریشم حاصل کرنے کے عمل کو صیغہ رازرکھااور عیسی مسیح کی آمدسے قبل لگ بھگ دوہزار سال ریشم کے کیڑے سے ریشم حاصل کرنے کے عمل کواپنے تک ہی محدود رکھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رازرازنہ رہ سکا اوردنیا کے دیگر ممالک تک ریشم کے کیڑے سے ریشم حاصل کرنے کے عمل کارازپھیل گیااوریہ صنعت پھیلتی اورپھولتی گئی اور دنیا کے دیگرحصوں کی طرح ہندوستان میں بھی اس صنعت کاآغازہوااورہندوستانیوں نے بھی ریشم کے کیڑے سے ریشم حاصل کرنے کا عمل سیکھ لیا۔
جہاں تک ہماری ریاست جموں کشمیر کاتعلق ہے،ہماری ریاست بھی اس صنعت میں کسی سے پیچھے نہ رہی اور یہاں بھی اس صنعت نے جڑ پکڑ لیا اوریہاں بھی ریشم کے کیڑے سے ریشم حاصل کیاجانے لگا۔ہماری ریاست میں پیداہونے والاریشم ملک کے دیگر حصوں اور چینی ریشم سے اعلیٰ قسم کا ہے اور اس کی نفاست ریشم کی دیگر اقسام سے بہت ہی بہتراور اعلیٰ ہے اور اس لئے اس کی قیمت بھی ملک اور دنیا کے دیگر ممالک میں پیداہونے والے ریشم سے زیادہ ہے۔ریشم کئی قسم کے درختوں کے پتوں پر پلنے والے کیڑوں سے حاصل ہوتا ہے جنہیں سلک ورم کہاجاتا ہے۔توت کے درختوں کے پتوں پرپلنے والے ریشم کے کیڑوں سے حاصل ہونے والاریشم اعلی قسم کاہوتا ہے،اورہماری ریاست میں بھی ریشم توت کے پتے کیڑوں کوکھلاکھلاکر حاصل کیا جاتاہے۔توت کے درختوں کے پھل پھولنے کیلئے کشمیر کا موسم اور آب ہواموافق ہے۔ اسی لئے وادی کشمیرمیں سرکاری اورغیرسرکاری سطح پرتوت کے درختوں کی نرسریاں لگائی گئیں ہیں اورتوت کے درخت کاٹنے پرسرکارکی طر سے پابندی عائد کی گئی ہے۔
ریشم کوبیان کرنابہت ہی مشکل ہے کیوں کہ یہ اتناانوکھاہوتاہےجیسے تراشاہواہیرا۔اس کوبیان کرنے کیلئے استعمال ہونے والے الفاظ جیسے خوبصورت،نازک،حساس،اورحسین کم پڑتے ہیں۔ریشم اصل میںمسلسل لحمیہ ریشہ ہے جوریشمی کیڑوں سے حاصل ہوتاہے۔اس کیلئے ریشم کے کیڑے یعنی لارواملبری یعنی توت کے پتے کھلاکر پالے جاتے ہیں اور ان ہی پتوں پر ان کاگزارہ ہوتا ہے۔جب یہ کیڑے تھوڑے بڑے ہوجاتے ہیں اوران کے منہ سے جورال ٹپکتی ہے اسی سے وہ اپنے آپ کولپیٹ لیتے ہیں اورانہیں اپنے آپ کولپیٹنے میں 24گھنٹے لگ جاتے ہیں۔اس سوکھی ہوئی رال سے وہ اپنے آپ پرایک خول بناتے ہیں،جسے Cocoonکہتے ہیں۔اسی کوکون میں یہ کیڑے دویاتین رہتے ہیں۔دوتین دن گزرجانے کے بعدیہ کوکون سے باہرنکل کرتتلیوں کی شکل اختیارکرکے انڈے دیتے ہیں اورصرف دویاتین دن زندہ رہتے ہیں۔ان انڈوں کو سائنسی طریقے سے محفوظ رکھاجاتا ہے اوراگلے سال جب درختوں سے پتے پھوٹتے ہیں،ان انڈوں کو دس دنوں کیلئے گرمی میں رکھاجاتا ہے اوراس گرمی کی وجہ سے وہ لارواکی شکل اختیارکرلیتے ہیں۔خالی کوکونزکو جمع کرکے سکھایا جاتا ہے اوران کی الگ الگ گریڈنگ یعنی شناخت کی جاتی ہے،جسے Sortingکہتے ہیں۔Sortingکرکے کوکونز کوریشم کے کارخانو ں میں ایک بھٹی میں ابلتے ہوئے پانی میں ڈالاجاتا ہے۔ابلتے ہوئے پانی میں ان کوکونز سے گوندجیسامادہ نکلنے کے بعد یہ نرم وملائم دھاگے کی صورت اختیارکرلیتے ہیں ،یعنی اس کیلئے اس کوبہت سارے مراحل سے گزرناپڑتا ہے۔
سلک حاصل کرنے کیلئے اسے مختلف Unitsمیں بنایعنیWeaveکیاجاتاہے۔چونکہ Weavingایک مشکل عمل ہے ،جیساکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ دھاگہ کافی نرم ونازک اورملائم ہوتاہے۔اس میں کافی احتیاط سے کام لیناپڑتاہے،تاکہ Weavingکے دوران کپڑے میں بہت زیادہ جوڑنہ آئیں۔ریشم کو بننے کے بعد رنگاجاتا ہے ۔سلک کااصلی رنگ Off Whiteیعنی سفیدی مائل ہوتا ہے،اسلئے اس پر آسانی سے کوئی بھی رنگ چڑھایاجاسکتا ہے۔رنگ چڑھانے کے بعد اس کے بہت سارے پروڈکٹس یعنی مصنوعات بنائے جاتے ہیں،جیسے خام رریشم،ریشم کادھاگہ ،ریشم کے کپڑے ،ریشم کی ساڑھیاں،ریشمی قالین ،ریشمی لباس،وغیرہ وغیرہ۔کچھ ریشمی لباسوں پر نزاکت اورخوبصورتی کیلئے ریشمی دھاگے اوردوسرے دھاگوں سے کڑھائی بھی کی جاتی ہے۔کچھ لوگ ہاتھ کی کی ہوئی کڑھائی زیادہ پسند کرتے ہیں،جومشین کی کڑھائی سے زیازہ قیمتی ہوتی ہے۔ریشم دنیا بھر کے لوگوں کا پسندیدہ کپڑا ہے۔اس کی قدرتی چمک،حرارت کوقابومیں رکھنے والا،یعنی سردیوں میں گرم اورگرمیوں میں سردرکھنے والالچکداراورشاندارخصوصیات ریشم کوہردلعزیزبناتے ہیں۔
ملبری ریشم یعنی توت کے درختوں سے حاصل ہونے والاریشم سب سے عام اورجاناپہچاناقدرتی ریشم ہے۔یہ ریشم ہلکا،قدرتی ،چمکدار اورملائم ہوتا ہے اور اس کی مصنوعات بازارمیں بکثرت ملتے ہیں۔ملبری ریشم کاکیڑاملبری یعنی توت کے پتے کھاکھاکرایک ملائم سفیدخول بناتا ہے اوراس خول سے ایک خاص عمل کس کو Reeling کہتے ہیں ،کے ذریعے ریشم کے ریشے حاصل کئے جاتے ہیں۔
ہندوستانی جنگلی ریشم کی ساخت ،احساس ،چمک ،اوررنگ جنگلی ریشمی کیڑے کی بے قابو جذبات کی عکاسی کرتاہے۔اس وجہ سے فیشن کے تخلیق کاروں کونقشے بنانے میں تخلیقی تحریک ملی ہے۔یہ ریشم گرمی اورٹھنڈ اورٹھنڈ میں گرمی کااحساس دلاتاہے۔جن کیڑوں سے ریشم حاصل ہوتا ہے ان کے کئی اقسام ہیں،جیسے توت کے درختوں کے کیڑے،یہ کیڑے توت کے درختوں کے کیڑے کھالیتے ہیںاور کشمیرمیں اسی قسم کے ریشم کی پیداوارہوتی ہے۔
Tasarریشم کے کیڑے ۔یہ کیڑے Randiدرختوں کے پتوں پرپلتے ہیں ۔تیسری قسم موگا سلک کے کیڑوں کی ہے اورچوتھی Reeسلک کے کیڑوں کی۔اصلی یعنی Pure Silkکی ہم بات کرتے ہیں،تومارکیٹ میں اصلی سلک کوپہچاننابہت مشکل ہوگیا ہے،کیوں کہ بازارمیں اصل ریشم کے ساتھ ساتھ نقل بھی دستیاب ہے۔نقلی سلک کوکیمکل عمل سے تیار کیاجاتا ہے اوریہ مارکیٹ میں جگہ جگہ دستیاب ہے۔جہاں آپ اصل سلک خریدناچاہیے گے وہاں آپ کو نقلی سلک بیچاجائے گااورآپ پہچان بھی نہیں پائیں گے۔ہم جانتے ہیں کہ آپ کوریشم کے بارے میں کافی واقفیت اورجانکاری حاصل ہوگی ،لیکن پھربھی فریبی بیوپاریوں کادھوکہ یاکاریگروں اورکارخانہ داروں کی بے حدہوشیاری آپ کوٹھگ سکتی ہے۔آپ شک میں پڑجائیں گے ،سلک اصل ہے یانقل۔اس شک کودورکرنے کیلئے یعنی اصل سلک کی پہچان کیلئے حکومت ہند نے ملک کی ہرریاست میں ایک سلک بورڈ تشکیل دیا ہے ،جوسلک مارک انڈیاکے نام سے منسوب ہے۔اس بورڈ نے اصلی سلک تیار کرنے والوں اورتاجروں کو Original labelجاری کیا ہے۔اس پرکارڈہولوگرام کے علاوہ Tag No بھی لکھا ہے اوریہی اصلی سلک یعنی ریشم کی پہچان ہے۔سلک مارک ایک قابل بھروسہ اور قابل اعتماد لیبل جو اصلی اورقدرتی ریشم جیسے ملبری،ٹسر،ایری یاموگا سلک سے بنے مصنوعات پرچپکاہوتا ہے اور یہ مصنوعات تسلیم شدہ کاری گروں اور تاجرہی فروخت کرتے ہیں۔اسلئے جہاں بھی آپ ریشم خریدنے جائیں آپ اصلی سلک کی مصنوعات پرسلک مارک لیبل اورسلک مارک ٹیگ یاسلک مارک سٹکرپائیں گے۔اوریہ ہولوگرام والامارک کسی بھی صورت میں بدلانہیں جاسکتا ہے۔ یعنی اس کے ساتھ کوئی چھیڑخوانی نہیں کی جاسکتی۔اصلی ریشم خریدتے وقت ہوشیاری سے کام لیں،کیوں کہ کچھ لوگ اس لیبل کایعنی اوریجنل لیبل کافوٹو سٹیٹ کرکے اپنا کام چلاتے ہیں۔ا س سے ہوشیارررہنے اور بچنے کیلئے سلک بورڈ نے ٹریڈرس اورمینوفیکچررس پرمسلسل نظررکھنے کیلئے کچھ انسپکشن ٹیموں کاانتخاب کیاہے،جوبرابر اس پرنظررکھے ہوئے ہیں کہ سلک اصلی ہے یانقلی۔ اسلئے شکایت درج ہونے اور صحیح پائے جانے پرمتعلقہ سلک بیوپاری کوخریدار کو معاوضہ اداکرنا ہوگا۔اوریجنل یعنی اصلی سلک خریدتے وقت ٹیگ والے ریشم کو ہی خریدیں۔یہ ضروری نہیں کہ سلک گودام میں اصل سلک مل سکے۔ہرچمکتاہوا،کپڑاسلک نہیں ہوتا۔اس لئے دھوکے سے ہوشیاررہیں ۔بلیک اینڈوہایٹ ٹیگ والاسلک خریدنے سے پرہیزکریں۔سلک مارک والا لیبل،جس پرکلرڈ ہولوگرام اورٹیگ نمبرلکھاہو،وہی خریدیں ،کیوں کہ وہی اصلی سلک ہے۔
(ڈپٹی ڈائریکٹر(آئی ای ایس پی)،ایس ایم او ایم،سرینگرچیپٹر،سی ایس آر ٹی آئی،سی ایس بی، پانپور)