نئی دہلی/ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کی مشترکہ چاندی کا تمغہ دینے کی درخواست کو عدالت ثالثی (سی اے ایس) میں سماعت کے لیے قبول کر لیا گیا ہے اور ان کے کیس کی نمائندگی معروف وکیل ہریش سالوے کریں گے ۔ سی اے ایس کی ایک ریلیز کے مطابق ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے 7 اگست کو سی اے ایس ایڈہاک ڈویژن میں ایک اپیل دائر کی تھی جس میں اسے پیرس اولمپکس سے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو منسوخ کرنے اور فائنل میچ سے پہلے ایک بار پھر وزن کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ فائنل میں حصہ لینے کا اہل قرار دینے کا مطالبہ سی اے ایس ایڈہاک ڈویژن سے کیا گیا۔