کپوارہ//ہرل ماور لنگیٹ میں آ گ کی ایک واردت میں ایک درجن کے قریب مکانا ت اور 20ہزار سیب کی پیٹیا ں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے کے بعد مقامی ممبر اسمبلی اور عوامی اتحاد پارٹی کے سر براہ انجینئر رشید نے سرکار کے ساتھ ساتھ لوگو ں سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانی جذبے کے تحت سامنے آکر متاثرین کی با ز آ باد کاری کے لئے اقدامات کریں تاکہ موسم سر ما میں متا ثرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انجینئر رشید نے جائے واردات پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگو ں نے انہیں گلہ کیا کہ فائر سروس ٹینڈر فوری طور جائے واردات پر نہیں پہنچ گئے اور اگر ایسا ثابت ہو ا تولیت و لعل برتنے والو ں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔انہو ں نے کہا کہ متاثرین کی با زآ باد کاری کے لئے فوری طور اقدامات کئے جائیں گئے اور اس کے لئے انہو ں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی بات کی ۔انہو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ کشتواڑ اور گریز طرز پر متاثرین کو امدادی پیکیج دیا جائے ۔دریں اثناء انجینئر رشید نے آتشزدگان میں جوئنٹ ایفرٹ ٹرسٹ کی طرف سے اڈھائی لاکھ روپئے تقسیم کئے۔انہوں نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے بھی متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا مطالبہ کیا۔