جموں// گورنر کے مشیر کے سکندن نے کسانوں کیلئے چھوٹے اور ماڈیولر کولڈ سٹوریج نظام قایم کرنے کیلئے کامن فیسلٹی مراکز قایم کرنے پر زور دیا تا کہ کسانوں کی فصل لمبے عرصے تک محفوظ رکھی جا سکے ۔ جموں اینڈ کشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے اے آئی ڈی سی ) کی ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کے سکندن نے زرعی پیداوار کو پیک کرنے اور شانٹنے کے عمل پر زیادہ زور دینے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار میٹرک ٹن گنجایش والے کولڈ سٹوریج قایم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس بنیادی ڈھانچے کی بدولت کارپوریشن کو بھی لگاتار آمدنی حاصل ہوتی رہے گی جس سے کارپوریشن کی مالی حالت میں سدھار لایا جا سکتا ہے انہیں مزید بتایا گیا کہ یہ کولڈ سٹوریج محکمہ زراعت کلے پاس دستیاب اراضی پر تعمیر کئے جائیں گے ۔ مشیر موصوف کو مزید بتایا گیا کہ سال 2018-19 کے دوران کارپوریشن کسان دوست پیٹرول پمپ قایم کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول ، ڈیزل اور اس مقصد کیلئے اراضی کی خریداری کے اخراجات انڈین آئیل کارپوریشن برداشت کرے گا ۔ ان کمپوزٹ پیٹرول پمپوں کے ذریعے کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ چھوٹی زرعی مشینرہی و دیگر ضروریات حاصل کر سکیں ۔ انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ نے ایسے پرچون آؤٹ لیٹوں کیلئے منظوری دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔