عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر نے زون ہردوپنزو میں لڑکوں اور لڑکیوں کے انٹر اسکول زونل سطح والی بال اور کبڈی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مقابلے ہائر سیکنڈری سکول ہردوپنزو میں تمام عمر کے گروپوں کیلئے منعقد کیے گئے تھے۔ کھیلوں کے اس ایونٹ میں طلباء کی پرجوش شرکت اورجذبہ دیکھا گیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر محمد رشید کوہلی جو اس موقع پر موجود تھے، نے شرکاء کی شاندار کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔ہائر سیکنڈری سکول ہردوپنزو کے پرنسپل محمد شفیع لون اورزونل ایجوکیشن افسر ہردوپنزو سمیت دیگر فیلڈ آفیشلز نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو خوب محظوظ کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹرنے طلباء میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگرکیا اور اس طرح کے پروگراموں میں مسلسل شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔