یواین آئی
پرتھ/آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ میں جمعہ کو ہندوستان کو 3-1 سے شکست دی۔ ہندوستان کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ہندوستان کی جانب سے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 12ویں منٹ میں گول کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی ہیورڈ نے 19ویں اور 47ویں منٹ میں اور جیک ویلچ نے 54ویں منٹ میں گول کرکے آسٹریلیا کو فتح دلائی۔میچ کا ابتدائی کوارٹر انتہائی مسابقتی رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔پہلے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 12ویں منٹ میں گول کرکے ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔آسٹریلیا نے دوسرے کوارٹر میں واپسی کرتے ہوئے دو فوری پنالٹی کارنر حاصل کیے ۔ جیریمی ہیورڈ نے 19ویں منٹ میں دوسرے پنالٹی کارنر سے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ آسٹریلیا نے آخری کوارٹر کا آغاز دباؤ کے ساتھ کیا اور جیریمی ہیورڈ نے 47ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد جیک ویلچ نے 54 منٹ میں گول کرکے اسکور 3-1 کردیا۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم اپنے دورے کے پانچویں اور آخری میچ میں 13 اپریل کو آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔