سوپور //ہامرے پٹن میں بارہمولہ کا ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام ہامرے پٹن میں بانہال سے بارہمولہ جانے والی ٹرین نمبر 04619 نے سوپور سیکشن کے درمیان کلو میٹرنمبر 108/5 کے قریب ایک 20سالہ نوجوان وسیم احمد شیخ ولد نور الدین شیخ ساکن لال پورہ بارہمولہ کو ٹکر ماری۔ پولیس نے بتایا کہ وہ شدید زخمی ہوا اور جب تک اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جاتی وہ دم توڑ چکا تھا۔