سرینگر//باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے کہا ہے کہ ریاست میں باغبانی سیکٹر کو معیار کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے لازمی اور اختراعی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور اس شعبہ¿ میں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی دستیاب کرانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بجٹ سے پہلے کی میٹنگوں کے سلسلے کے تحت وزیر موصوف نے کل وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہارٹی کلچر شعبہ¿ کو دوام بخشنے کے لئے مالی معاونت سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔کمشنر سیکرٹری خزانہ نوین چودھری، سیکرٹری باغبانی منظور احمد لون، ایم ڈی، جے کے ایچ پی ایم سی ڈاکٹر کبیر ڈار اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔والنٹ کمیٹی کی حالیہ رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے بشارت بخاری نے کہا کہ اس سیکٹر کو آگے بڑھانے کے ئلے بھی لازمی اقدامات کئے جارہے ہیں کیوں کہ اس سیکٹر کو ریاست کی اقتصادیات میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کو من عن عملایا جائے گا۔وزیر نے میوو¿ں کا ایک لمبے عرصے تک ذخیرہ کرنے کے لئے کولڈ سٹوریج کرایہ پر لینے کے امکانات کا جائیزہ لینے کی بھی ہدایت دی تا کہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی بہترقیمت حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میںکافی مقدار میں تازہ میوہ تیار کیا جاتا ہے لہذا اس پیداوار کو ملک اور بیرون ملک اچھی خاصی قیمت پر بیچنے کے لئے اس کی بہتر مارکیٹنگ اور پیکجنگ کرنا نہایت ہی لازمی ہے۔میٹنگ کے دوران کئی دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔