احمد آباد// گجرات میں تیز ہوتی انتخابی مہم کے درمیان پاٹی دار ریزرویشن تحریک (پاس) لیڈر ہاردک پٹیل کی کل سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ایک مبینہ جنسی ویڈیو کے بعد آج ایک اور ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ یو ٹیوب اور دیگر سوشل سائٹوں پر جاری ہوئے دوسرے ویڈیوز کی تاریخ 23 مئی دکھائی گئی ہے اور یہ آدھی رات کے بعد تقر12:15 بجے کی ہے۔ اس میں مبینہ طور پرہاردک پٹیل اپنے دو اور ساتھیوں اور ایک لڑکی کے ساتھ ایک ہی بستر پر دکھائی دے رہے ہیں۔تینوں نے اپنا سر منڈوا رکھا ہے۔واضح رہے کہ پاس کے لیڈروں نے بی جے پی حکومت کے خلاف غصہ جتانے کے لئے بھاونگر میں اجتماعی مڈن کرایا تھا۔اس سے پہلے کل ایک ویڈیو جاری ہوا تھا جس میں ایک خاتون کے ساتھ ہاردک کو 16 مئی کو مبینہ طور پر ہم بستر ہوتے دکھایا گیا تھا۔ ہاردک پٹیل نے ان جنسی سی ڈی کو بی جے پی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مصنوعی ہیں اور انہیں خارجہ (بینکاک) میں بنایا گیا ہے۔ اگرچہ ان کے ایک سابق ساتھی اشون پٹیل نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے انہیں چیلنج کیا ہے۔تازہ ویڈیو میں ہاردک پٹیل نے مبینہ طور پر مذکورہ لڑکی کی گود میں سر رکھا ہوا ہے۔اس میں انہیں اور ان کے دونوں ساتھیوں کو اسمارٹ فون پر کچھ دیکھتے اور بیچ بیچ میں لڑکی سے چہل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہاردک نے دعوی کیا کہ بی جے پی ایسی ویڈیو جاری کر سکتی ہے۔