سر ی نگر//چیف میڈیکل آفیسر سری نگر کی رہنمائی میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ میں کووِڈ ویکسین نیشن مہم کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس مہم کے دوران ایک بڑی تعداد میں وُکلاء اور ہائی کورٹ کے اہلکاروں کوٹیکے لگائے گئے ۔عدالتی برادری نے اِس اقدام کا خیرمقدم کیا اور محکمہ صحت کو ہائی کورٹ کے احاطے میںمہم کے اِنعقاد پر سراہا۔ویکسین نیشن ٹیم کی سربراہی ڈسٹرکٹ ایمیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نائٹ کر رہے تھے اور اس میں متعدد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے شامل تھے۔