رمیش کیسر +بختیار کاظمی
نوشہرہ +سرنکوٹ //ٹریفک حکام ہائی سیکورٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ معاملے کو لے کر راجوری اور پونچھ اضلاع میں کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔ان کارروائیوں کے دوران ٹریفک حکام کی جانب سے گزشتہ روز راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن اور پونچھ ضلع کے سرنکوٹ سب ڈویژن میں درجنوں گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔نوشہرہ میں کی گئی کارروائی کے دوران ٹریفک حکام نے نوشہرہ بس سٹینڈ پر ناکے کے دوران پانچ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا جبکہ 10دیگر گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔انہوں نے ڈرائیوروں و گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہائی سیکورٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ جلدازجلد نصب کر وائیں ۔اسی طرح سرنکوٹ سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران 30گاڑیاں ضبط کرنے کیساتھ ساتھ 40کے قریب گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔سب ڈویژن میں جمعہ کے روز ٹریفک ڈی ایس پی راجوری پونچھ آفتاب بخاری کی ہدایت پر ڈی ٹی آئی شوکت آمین کی سربراہی میں ٹریفک پولیس کی ٹیم نے سرنکوٹ میں سخت کارروائی کرتے ہوئے 30 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جن میں زیادہ تعداد موٹرسائیکلیں تھی ۔ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ قاعدہ پر سختی کیساتھ عمل کریں جبکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ہائی سیکورٹی رجسٹریشن نمبر پلیٹ کا معاملہ
