جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے گرسائی علاقہ میں 6کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ہائی سکول گرسائی ۔موڑھ گرسائی رابطہ سڑک صرف زمینی کٹائی تک ہی محدود رہ گئی ہے جس سے پریشانی ہوکر 2پنچایتوں کے معززین اور پنچایتی اراکین نے یکجا ہو کر احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑ ک کی تعمیر و کٹائی پر ہوئے اخراجات اور زمینی صورتحال کا معائینہ کیا جائے ۔سرپنچ موہرہ گرسائی میاں شیراز ازہری اورپنچایت ٹامی گرسائی کے سرپنچ شوکت چوہدری کی قیادت میں لوگوں اور پنچایت ممبران نے جمع ہو کر شدید نعرت بازی کی ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے ملازمین کی آپسی ملی بھگت کی وجہ سے فنڈز کا غلط استعمال کیاگیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو جہاں پریشانی کا سامنا ہے وہائیں سرکاری خزانے کو بھی چونا لگایا گیا ہے ۔مظاہرین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی کٹائی میں خرچ کئے گئے فنڈز اور کاغذوں میں درج اخراجات کا حساب لگانے کیساتھ ساتھ زمینی صورتحال کا بھی معائینہ کیا جائے تاکہ سچائی کا پتہ لگایاجاسکے ۔