جاوید اقبال
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے دورِ دراز علاقہ گلہوتہ کے ہائی سکول کیری کانگڑہ میں فوج نے سیول سوسائٹی کے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا ۔اِس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ فوجی آفیسران نے عام لوگوں اُور نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ انکاٹورنامنٹ کروانے کا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ماں باپ کا فرض بھی بنتا ہے کہ اپنے بچوں پر کنڑول رکھا جائے تاکہ بچے نشیلی ادویات سے دور رکھیں اِس موقعہ پر سماجی کارکن منور خان نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوج کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے سیول سوسائٹی کے تعاون سے دور دراز علاقہ میں رہنے والے نوجوانوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا کیونکہ اِس قسم کے ٹورنمنٹ سے نوجوان نسل نشیلی ادویات سے دور رہے گی اور نوجوانوں کو فائدہ ملے گا ۔