ترال//مندورہ ترال ہائی سکول میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تعلیم اور پی ایچ ای محکموں کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود تاحال مسئلہ دو سال سے جوں کا توں ہے ۔ مندورہ ترال میں قائم ہائی سکول میں پانی کی عدم دستیابی کو لے کر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند سال قبل گاوں سے تقریباً دو کلومیڑدور سکول کی تعمیر عمل میں لائی گئی تاہم بچوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے وہی دوسری جانب ادارے میںموجود بیت الخلا بھی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے استعمال نہیں کر سکتے ہیںجس کی وجہ سے ادارے میں تعینات عملے کے ساتھ ساتھ بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ والدین اور اساتذہ نے اس مسئلے کی طرف اگر چہ محکمہ پی ایچ ای اور تعلیم کو آگاہ بھی کیا تاہم تاحال سکول میں پانی کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا گیا ہے جو عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ والدین اور عملے نے ادارے میں فوری طور پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے