Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

ہائی بلڈ پریشر میں کیسی کھائیں غذائیں؟ | سنگین مسائل سے بچنا ہے بہت ضروری

Towseef
Last updated: July 7, 2024 11:51 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

ماہرین طب

بڑھتی ہوئی عمر میں ہائی بلڈ پریشر لازمی مسئلہ بن جائے تو کیا کیا جائے۔پہلی فرصت میں طبی معائنہ کرا کے جہاں دوا تجویز کروائیں وہیں کسی مستند ماہر غذائیت سے غذا بالعلاج کا ضرور پتا کریں،تاہم پہلے جان لیں کہ بلڈ پریشر کیا ہے؟جب ہمارا دل دھڑکتا ہے تو خون جسم میں گردش کرتا ہے اور اسے مطلوب توانائی اور آکسیجن مہیا کرتا ہے۔اس گردش کے دوران نسوں کی دیواروں پر دباؤ پڑتا ہے اس دباؤ کی کیفیت کم ہو یا زیادہ یہی بلڈ پریشر ہے۔اسے جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ پیمائش کریں۔جب BP کی پیمائش ہوتی ہے تو اسے دو اعداد میں لکھا جاتا ہے مثلاً 80MM/120HB یا 80 نیچے اور 120 اوپر،یہی نارمل بلڈ پریشر ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟
اگر ہمارا نیچے کا بلڈ پریشر 90 اور اوپر کا 140 ہو یا اس سے زائد ہو اور یہ کیفیت کئی دنوں تک برقرار رہے تو آپ کو ہائی بلڈ پریشر ہو سکتا ہے یا اگر دونوں میں سے ایک عدد بھی زیادہ ہو تو ہائی بلڈ پریشر ہو سکتا ہے۔HBP سے ہم اپنے آپ کو بیمار محسوس نہیں کرتے لیکن یہ خطرناک ہے۔اگر اس کو کم نہ کریں تو یہ دل،خون کی نسوں اور دوسرے اعضاء کو برباد کر سکتا ہے اور سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر میں کونسی غذا بہتر رہے گی؟
دراصل ہماری خوراک ہی ہماری دشمن بن جاتی ہے کیونکہ ہم بے احتیاطی میں وہ سب غذائیں لیتے رہتے ہیں جو مضر صحت ہوتی ہیں مثلاً ہمیں سب سے پہلے نمک کی مقدار کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔عموماً ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمکین غذاؤں اور کچا نمک کھانے سے رغبت ہوا کرتی ہے۔اگر ہائی بلڈ پریشر روکنا ہے تو نمک کو تقریباً خوراک سے زائل کرنا ہو گا۔ذیل میں ہم نمک کا توڑ کرنے والی چند غذاؤں کی تفصیل درج کر رہے ہیں۔

کیلا :سوڈیم یا نمک کی زیادتی بلڈ پریشر بڑھا دیتی ہے تو اس کا اولین توڑ پوٹاشیم سے کیجئے جو کیلے میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 2 کیلوں کا استعمال 10 فیصد تک بلڈ پریشر کنٹرول کر دیتا ہے۔
ٹماٹر : ٹماٹر میں Lycopene موجود ہے اور یہ جزو بلڈ پریشر کی شرح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔روزانہ کی خوراک میں کچی سلاد شامل کر کے خراب کولیسٹرول کی شرح بہت حد تک کم کی جا سکتی ہے۔بھاپ میں ٹماٹر گلا لیجئے۔گردوں کے مسائل نہ ہوں تو بیجوں سمیت ورنہ بیج علیحدہ کر کے کھائیے،آرام محسوس کریں گے۔
انڈے کی سفیدی : اپنے دن کا آغاز اچھے ناشتے سے کرنا ضروری ہے اور اسے طرز زندگی میں شامل کرنا اور بھی اہمیت رکھتا ہے۔دن کے آغاز میں ہمارے جسم کو پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔جدید تحقیق زردی کو بھی نقصان دہ قرار نہیں دیتی مگر کم از کم ایک انڈے کی سفیدی تو کھائی جا ہی سکتی ہے۔

تربوز :موسم گرما میں بلاناغہ ہر روز تھوڑا سا تربوز خالی پیٹ کھانا مفید ہے۔تربوز دوران خون کو کنٹرول اور بلڈ پریشر کو معمول میں رکھتا ہے۔تربوز کا شربت بغیر اضافی شکر کے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر اس کا گودا بہترین فائبر بھی ہے تو کوشش کیجئے کہ تربوز بھی کھائیں۔

کشمش:خشک میوے کا کوئی موسم نہیں ہوتا بس اعتدال سے اور کم مقدار میں گرمیوں میں بھی استعمال کیا جائے تو صحت برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
کشمش کی تھوڑی سی مقدار ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتی ہے۔گرمیوں میں زردہ یا کھیر بنائیں تو کشمش کے چند دانے شامل کر لیں اس طرح اور صحت بخش اسلوب زندگی اختیار کیا جا سکتا ہے۔
سبز چائے :ہم اپنے طرز زندگی کو جب تک تبدیل نہیں کرتے طبی مسائل میں گرفتار رہتے ہیں۔چائے اور کافی کی مقدار کم سے کم کر کے سبز چائے پینا معمول بنا لینا چاہئے۔
6 ہفتوں تک روزانہ 3 کپ سبز چائے کا استعمال بلڈ پریشر میں 7 پوائنٹس تک کمی لا سکتا ہے۔
گہرے سبز رنگوں کی سبزیاں:گوشت مرغی کا ہو یا گائے اور بھیڑ کا ہائی بلڈ پریشر میں نقصان دہ ہوتا ہے۔اگر دل چاہتا ہے تو مقدار کم کر دیں اور ہر کھانے کے وقت یقینی بنائیں کہ آپ کی آدھی پلیٹ سبزیوں سے بھری ہو۔گہری سبز رنگ کی سبزیاں معدنیات کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں خاص کر ہمیں میگنیشیئم اور آئرن درکار ہوتا ہے جو ان سبزیوں کا خاص جزو ہیں۔سبزیوں کو بھی ادرک اور لہسن کے ساتھ تیار کیا جائے تو بہتر ہے۔

Table Salt کے بجائے سمندری یا ہمالیائی نمک:
عام نمک میں دو معدنیات سوڈیم اور کلورائیڈ موجود ہیں جبکہ دوسرے میں 70 سے زائد معدنیات موجود ہیں جو ہمارے اعصابی نظام اور دل کی کارکردگی کے لئے ضروری ہیں۔آخر الذکر میں سوڈیم کی مقدار بے حد معمولی ہوتی ہے۔زیادہ سوڈیم سے ہمارے جسم میں پانی جمع رہتا ہے نتیجتاً خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔مچھلی اور اس کے تیل کے سپلیمنٹس : یہ دونوں وبائی امراض،دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر میں کمی کرنے والی غذائیں ہیں۔
اخروٹ،بادام،تخم بالنگا اور دلیہ : صنوبری بادام،اخروٹ دلیے میں ملا کر کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے۔تخم بالنگا کو شربت میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ پیٹ کی گرمی دور کرنے کے علاوہ دوران خون کو بھی اعتدال میں رکھتا ہے۔

چند دانے صاف پانی میں بھگو کر رکھ دیں،یہ پھول جائیں تو لال شربت میں ملا کر پی لیں اس کی تاثیر سرد ہے۔گرمیوں میں استعمال کیا جانا زیادہ مفید ہے۔علاوہ ازیں روزانہ کھلی فضا میں 10 سے 15 منٹ صرف گہری سانسیں لینے سے بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے تاہم نوٹ کر لیں کہ آپ نے ایک منٹ میں تقریباً 6 بار سانس لی۔چھوٹے سانس لینے سے جسم میں سوڈیم جمع ہوتا ہے جبکہ گہری اور آہستہ سانس لینے سے آکسیجن زیادہ مل جاتی ہے۔ورزش کے لئے وقت نکالنے اور برداشت پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کی مانیٹرنگ کرنا بہت ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
پونچھ کے ساوجیاں گگریاں علاقوں میں تلاشی مہم سرحدپار رابطے کا شبہ ،مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے،1گرفتار
پیر پنچال
راجوری لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد مخالف آپریشن دوسرے روز بھی جاری بارات گلہ کیری میں دراندازی کی کوشش ناکام، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن تیز
پیر پنچال
نوشہرہ کے سیری بلاک میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا مقامی لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کی منظوری کا مطالبہ دہرایا
پیر پنچال

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

فوٹو گرافی اورمسلم معاشرے! | خوف، فہم اور خیر مقدم معلومات

June 15, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

ذہنی تنائو آنتوں کی بیماریوں کا جنم داتا

June 15, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کائنات کا پھیلاؤ کیسے ہورہا ہے؟! | سائنسدان اس رازکا اندازہ لگانے سے قاصر نظامِ قدرت

June 15, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والے روبوٹ تیار

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?