ہائر سکینڈری سکول لسانہ میں سولر پاور پلانٹ کا افتتاح

پونچھ// ہائر سکنڈری سکول لسانہ میں سرکاری سکیم کے تحت ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول میں سولر پاور پلانٹ کا افتتاحی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیمہ بھٹی مہمان خصوصی تھی جنہوں نے ربن کاٹ کر سولر پاورپلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پرنسپل محمد عزیز نائب پرنسپل سید صابر حسین شاہ موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے قدرتی طور پر سکول میں شمسی توانائی کا حصول کی یہ کاوش رنگ لائے گی۔ مہمان خصوصی نے بجلی سے متعلق خود انحصاری کے اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سولر پاور سے حاصل ہونے والی بجلی کی نسبت انتہائی سستا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی حلقے میں یہ ایک اچھا سولر یونٹ ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ سولر یونٹ کی تنصیب سے اب سکول میں بجلی کی کمی نہیں رہے گی۔ انہوں نے سکول میں تعلیمی نظام پر اطمینان کااظہار کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کی۔