زاہدبشیر
رام بن//ضلع رام بن کی دور دراز علاقہ تحصیل راج گڑھ میں ہائیر سیکنڈری سکول کے بچوں نے ضلع انتظامیہ رام بن کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک سڑک کو بند کر کے شدید نعرہ بازی کی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بچوں نے کہا کہ انہیں نہ تو سکول میں بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ پڑھانے کیلئے اساتذہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے کئی مرتبہ انتظامیہ تک اپنی فریاد پہنچائیں مگرانکی بات کو ہر وقت نظر انداز کیا جاتا ہے اور آج وہ مجبور ہوکر سڑک پر نکلے ہیں۔این ایس یو ای کے جنرل سیکریٹری سندیپ سنگھ بھلوال نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود گورنر منوج سنہا جی کو ایک یاداشت پیش کی تھا کہ تحصیل راج گڑھ کے اند جتنے بھی سکول ہیں ان میں سٹاپ کی بھی کمی ہے مگر گورنر انتظامیہ نے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی وہی سی ای او رام بن کو بھی ہم نے اپنی تمام پریشانی سنائیں مگر انہوں نے بھی ہماری بات کو نظر انداز کیا۔ بچوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عرصہ دراز سے اساتذہ کی مانگ کر رہے ہیں مگرانہیں اساتذہ کے بدلے شراب کی دکان کھولنے کا فیصلہ سنایا گیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ رام بن اور جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ راج گڑھ میں شراب کی دکان کھولنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اورسکولوں میں بہترین اساتذہ بھیجیں تاکہ انکا مستقبل روشن ہوسکے ۔آخر میں تحصیلدار راجگڑھ نے بچوں کو یقین دھانی کرائی کہ وہ اعلیٰ آفیسران سے بات کر کے سکولوں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد طلباء نے اپنااحتجاج ختم کیا۔
ڈگری کالج بانہال میں مقابلہ حسن قرأت منعقد
نیوز ڈیسک
بانہال// ڈگری کالج بانہال میں انٹر کالج حسن قرأت مقابلہ منعقد کیاگیا۔ اس تقریب کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ طلباءŸیں مقابلے کا جذبہ ابھارنا تھا۔ تقریب کا آغاز سجاد احمد سلطان (سربراہ شعبہ اردو)کے افتتاحی خطاب سے ہوا ۔ پروفیسر نے اپنے خطاب میں حاضرین کو خوش آمدید کہا اور حسن قرأت کے متعدد پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں کالج کی طرف سے ٹاپ تھری شرکاء کو مبارکباد دی گئی۔ زنانہ کالج اننت ناگ کی علیمہ رحمٰن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جی ڈی سی بانہال کے ناصر احمد ملک اور جی ڈی سی ڈورو سے اسماء شاد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔