ہائر سکینڈری دھیری رلیوٹ میں ’یوم اطفال‘منایا گیا

 راجوری //ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی سالگرہ کی مناسبت سے راجوری ضلع کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ میں ’یوم اطفال ‘منایا گیا ۔غور طلب ہے کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی سالگرہ اس یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے کہ بچے ہی قوم کی اصل طاقت ہیں۔ یہ دن نوجوان نسل کی تعلیم اور پرورش کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے۔فوج اور سکول منتظمین کے اشراک سے منعقدہ پروگرام میں فوجی کے اعلیٰ آفیسران محکمہ تعلیم کے ملازمین ،علاقہ معززین ،پنچایتی اراکین و عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس دوران مقررین نے مذکورہ دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو تلقین کی کہ وہ علاقہ و ملک کی تعمیر وترقی کےلئے محنت ولگن کےساتھ کام کریں ۔مقامی معززین نے فوجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ فوج ملکی سلامتی کےساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود میں بھی اپنا رول ادا کرتی ہے ۔