ہاؤسنگ و شہری ترقی پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیفٹیننٹ گورنر کاوسیع فریم ورک کیساتھ مربوط منصوبہ بندی پر زور

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں ہائوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کی طرف سے حاصل کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے توی ریور فرنٹ اور اسمارٹ سٹی مشن، سوچھ بھارت مشن – اربن، امروت، پی ایم اے وائی یوکے تحت جاری مختلف پروجیکٹوں اور ای بسوں اور انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کاموں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پراجیکٹ کے نفاذ میں تبدیلی کا طریقہ اپنانے اور ماسٹر پلان سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ایک وسیع فریم ورک کے ساتھ مربوط منصوبہ بندی پر زور دیا۔انہوں نے میونسپل کارپوریشنز، ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو بااختیار بنانے اور پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل کے لیے محکمہ میں انسانی وسائل کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔