سرینگر //انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعے پر امور خیریہ و خدمہ کے رضاکاروں نے مخصوص بچوں کیلئے تنظیم چھوٹے تارے فائونڈیشن میں بچوں کے ساتھ دن گزارا ۔ اس موقعے پر ایک مفت طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کا مفت معائنہ کیا گیا اور مخصوص بچوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ۔سی ایم او کے دفتر سے ڈاکٹرفراہم کئے گئے تھے۔ اس موقعے پرثاقب شبیر ، عریب کائوسہ ، عاقب بانڈے، اویس سریر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اپنے مشترکہ بیان میں منتظمین نے کہا ہے کہ ہمیں کسی مخصوص دن کا انتظار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ہمیں ہر دن انسانیت پر صرف کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے ساتھ وقت گزار نے اور بچوں کو سنبھالنے کی ضرورت ہے جنہیں سماج نے علیحدہ کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے سکول میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور یقین دلایا کہ وہ بہت جلد انکے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کریں گے۔