سرینگر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے18دسمبر کو نئی دہلی طلب کیا ہے۔ گیلانی کو2002کے ایک منی لانڈرنگ(غیر قانونی طور پر رقومات کی حصولیابی یا منتقلی) کیس میں یہ نوٹس اجرا کی گئی ہے۔گیلانی کے نزدیکی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں نوٹس اجرا کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نوٹس پر انہوں نے اپنے چارٹرڈ اکاوٹنٹ عبدالمجیدکے ساتھ مشورہ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔گیلانی کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق’’یہ ضروری نہیں ہے کہ گیلانی از خودانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوں،بلکہ انکی طرف سے انکا وکیل بھی مذکورہ ادارے میں پیش ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس2002کا ہے،جس کو پھر سے کھنگال کے باہر نکالا گیا ہے۔