سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے حریت چیئر مین سید علی گیلانی نے فرزند کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔جمعہ کو سیدنسیم گیلانی کے نام نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں26دسمبرصبح 11بجے این آئی اے ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ان سے کہا گیا ہے کہ ٹیرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ان سے کچھ باتوں کی وضاحت جاننی ہے۔اس سے قبل نسیم گیلانی سے دو بار پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔پہلے انہیں8اگست کو دلی طلب کیا گیا اور 11اگست تک ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اسکے بعد دوسری بار 24اگست سے30اگست تک ان سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری رکھا گیا۔واضح رہے کہ گیلانی کے ایک اور بیٹے نعیم گیلانی سے بھی این آئی اے نے پوچھ تاچھ کی تھی۔