جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سید علی گیلانی نے کل یعنی جمعہ کیلئے کوئی ہڑتال کال جاری نہیں کی ہے۔پولیس کے مطابق گیلانی سے جو ٹویٹ منسوب کیا گیا ہے ”وہ جعلی ہے اور کسی نے پاکستان سے جاری کیا ہے“۔
پولیس نے گیلانی کے افراد خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا” وہ ٹویٹ نقلی ہے اور ہم اُن افراد کیخلاف کارروائی کریں گے جو اس کو سوشل میڈیا پر پھیلاکر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں“۔
پولیس کے مطابق ”جعلی ٹویٹ میں گیلانی نے کل یعنی جمعہ کیلئے ہڑتال کی اپیل کی ہے“۔
ادھر آئی جی کشمیر وجے کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ”سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنا معمول کا کام جاری رکھیں“۔