گیس سلنڈر دھماکہ سے رہایشی مکان خاکستر

عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈنوگام علاقہ کے ایک رہایشی مکان میں گیس سلینڈر دھماکے میں رہایشی مکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے رہایشی مکان راکھ ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کے ڈنوگام علاقہ سے تعلق رکھنے والی شریفہ بی بیوہ جمال دین نامی خاتون کے گھر میں جمعرات کو بعد دوپہر اچانک گیس سلینڈر دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے اس کا رہایشی مکان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا اور مکان کے اند بیوہ کا جتنا بھی سازو سامان تھا جل کر راکھ بن گیا۔ واضح رہے کہ ڈنوگام علاقہ سڑک سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں پر گاڑی نہیں جاسکتی ہے جس کی وجہ سے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی گاڑی کا وہاں پہنچنا محال تھا اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ اس کوشش میں ناکام رہے بتایا جاتا ہے کہ اس دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مکان میں رکھی ہوئی بیواہ کی تمام جمع پونجی راکھ ہوگئی۔ عوام نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ بیواہ کے حق میں سرکاری امداد دی جائے تاکہ وہ ایک بار اپنی زندگی پھر سے شروع کر سکے۔