سرینگر// کم و بیش 11ماہ تک معطل رہنے کے بعد پیر کو بانہال ۔ بارہمولہ ٹرین سروس جزوی طور بحال ہوگئی۔یاد رہے کہ کشمیر میں ٹرین سروس کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ برس 19مارچ کو بند ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق آج یہ ریل سروس جزوی طور دوبارہ اُس وقت شروع ہوگئی جب بارہمولہ سے ایک ٹرین بانہال کی طرف جبکہ بانہال سے دوسری ٹرین بارہمولہ کی طرف روانہ ہوگئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اگر چہ آج ابتدائی دن مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں رہی تاہم ان میں اضافے کی توقع ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے بھی توقع کی جارہی ہے کہ سروس کی مکمل بحالی میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی۔