عظمیٰ نیوزسروس
اننت ناگ//اننت ناگ،راجوری پارلیمانی حلقہ میں 19 مئی سے شروع ہونے والے آئندہ ہوم ووٹنگ کے عمل کی تیاری کے لیے، پوسٹل بیلٹ کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی صدارت میںجمعہ کو ایک جامع جائزہ میٹنگ طلب کی گئی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ لوک سبھا الیکشن میں گھریلو ووٹنگ کا مقصد 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بوڑھوں اورجسمانی طور خاص افراد تک حق رائے دہی کی توسیع کرنا ہے۔ 85 سال سے زیادہ عمر کے اہل ووٹرز اور 40 فیصد بینچ مارک جسمانی طورخاص افراد گھر پر ووٹنگ کی اختیاری سہولت حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔یہ ترقی پسند قدم انتخابی عمل میں شمولیت اور رسائی کے عزم کو واضح کرتا ہے، اس طرح زیادہ سے زیادہ جمہوری شرکت کو فروغ ملتا ہے۔اجلاس میں گھر گھر ووٹنگ کے عمل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ بغیر کسی رکاوٹ کے ووٹنگ کے تجربے کو آسان بنانے کے لیے کلیدی انتظامات کو طے کیاگیا۔میٹنگ میں خاص طور پر خصوصی ضروریات کے حامل افراد کی ضروریات کو پورا کرنے پر خاص زور دیا گیا ہے۔ووٹنگ کے عمل کی ۔